تین اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

7 Oct, 2022 | 10:23 AM

(قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت نے تین اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کردیئے، افسران کو فوری طور پر نئی تعیناتی کے مطابق چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا.

وفاقی حکومت نے تین پولیس افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی اسرار عباسی کا نیکٹا سے ایف آئی اے تبادلہ کیا گیا ہے۔

ایس پی تنویر الحسن کا گلگت سے سندھ تبادلہ کیا گیا ہے اور ایس پی اسحاق حسین کا بھی گلگت سے سندھ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں