اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

7 Oct, 2022 | 09:36 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، جہاں دس لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ 

آج کی سماعت میں اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو ئے، اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت نے اسحاق ڈار کے وارنٹس مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی ، وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے ، اسحاق ڈار اب عدالت کے سامنے موجود ہیں۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹس جاری کیے تھے؟ تفتیشی افسر نادر عباس نے جواب دیا کہ ہم نے وارنٹس جاری کئے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں