موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کردی

7 Oct, 2022 | 09:10 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے لمبے عرصے کے بیرونی قرض کی ریٹنگ مزید کم کردی تاہم وزارت خزانہ نے اسے یک طرفہ عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا. 

موڈیز کے مطابق   پاکستان کے بیرونی قرض کی ریٹنگ بی 3 سے سی اے اے1 کردی گئی, موڈیز کا کہنا ہےکہ سیلاب سے پیدا شدہ لیکوڈٹی، بیرونی خدشات اور  پائیدار قرض خدشات کے سبب ریٹنگ گرائی گئی ہے۔

موڈیز کے مطابق مناسب لاگت پر مارکیٹ فنانسنگ کی عدم دستیابی کے سبب پاکستان کا بیرونی قرض ادائیگی کے لیےکثیر جہتی اور  آفیشل قرض دینے والوں پر انحصار  رہےگا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریٹنگ میں کمی سے قبل موڈیز نے تینوں اداروں سے درکار مشورہ نہیں کیا,  گزشتہ24گھنٹوں میں موڈیز کے ساتھ متعلقہ ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے جس میں اقتصادی اور مالیاتی ڈیٹا بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کے مطابق پاکستان کے پاس کافی مقدار میں مالیاتی ذرائع موجود ہیں، ان مالیاتی ذرائع کی موجودگی میں پاکستان بروقت قرضے واپس کر سکتا ہے۔

 

مزیدخبریں