آصف زرداری کی انتہائی خراب صحت کی خبروں پرڈاکٹرکااہم بیان

7 Oct, 2022 | 08:59 AM

ویب ڈیسک:ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی انتہائی خراب صحت کی خبریں جھوٹی ہیں۔

سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آصف زرداری کی صحت اچھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں آصف زرداری اسپتال سے گھر چلے جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے بتایا تھا کہ آصف زرداری کے پھیپھڑے کے ایک حصے میں انفیکشن ہے، جس کا علاج کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم اُن کا علاج کر رہی ہے۔

اس سے قبل ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ کراچی کے نجی اسپتال میں دبئی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی تھی۔

مزیدخبریں