مریم نواز کی 3 سال بعد والد نواز شریف سے ملاقات، تصویر وائرل

7 Oct, 2022 | 08:30 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن پہنچ کر والد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریباً تین برس ہوچکے تھے۔پاکستان سے روانگی سےقبل انہوں نےکہا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد بدھ کے روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں