بھگت پورہ،باپ نے 18سالہ بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

7 Oct, 2021 | 10:06 PM

Imran Fayyaz

سٹی42:بھگت پورہ کے علاقے شہباز روڈ پر دل دہلا دینے والا واقعہ،باپ نے 18سالہ بیٹی کو گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق بھگت پورہ کے علاقے شہباز روڈ پر باپ نے اپنی جواں سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا ،بیٹی کو قتل کرنے کے بعد باپ رانا شہباز نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق 18سالہ مقتولہ اور رانا شہباز  کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ناجانے معاشرہ کس نہج پر چل پڑا ہے معلوم نہیں باپ نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا  لیکن اس قسم کے واقعات معاشرے میں عدم برداشت کا ثبوت ہیں۔

مزیدخبریں