پی ایچ ڈی اور ایم فل کا ٹیسٹ پیٹرن تبدیل ، طلباء پریشان

7 Oct, 2021 | 08:38 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی اور ایم فل کمیونیکیشن سٹڈی کا ٹیسٹ پیٹرن،شیڈول اور مقام تبدیل کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی اور ایم فل کیلئے ٹیسٹ اتوار کے روز ایک ہی وقت پر ہوگا، ایم فل اور پی ایچ ڈی دونوں کیلئے ٹیسٹ دینے والا امیدوار صرف ایک ہی ٹیسٹ دے گا۔

پی ایچ ڈی ٹیسٹ میں 70 فیصد سے کم نمبر لینے والا امیدوار ایم فل کیلئے اہل ہوگا، ٹیسٹ اتوار کے روز پی یو امتحانی سنٹر وحدت روڈ پر ہوگا، ٹیسٹ شیڈول اور پیٹرن تبدیل ہونے سے دوردراز سے آئے طلباء پریشان ہو گئے ۔

مزیدخبریں