(راؤدلشاد)شہر میں روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ٹھوکر نیاز بیگ، چوبرجی، وحدت روڈ، صدر گول چکر، ملتان چونگی، ریلوے اسٹیشن، شالامار باغ ، رائیونڈ روڈ پر کریک ڈاؤن کیا سی ای او خواجہ سکندر ذیشان کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف کی سربراہی میں ڈپٹی ایم ایم پی آئی عمر سعید ، کاشف نعیم اور واصف رضا کی ٹیم نے ناکہ لگا کر کاروائیاں کیں.
سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ سکندر زیشان کے مطابق بغیر روٹ پرمٹ، کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی ، غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی 2283 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی 155 بسوں ، 241 کوسٹروں، 245 ویگنوں اور 473 آٹو رکشوں کے خلاف کی گئی۔
سب سے زیادہ کارروائی1167 غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کی گئی۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
لاہور میں غیر قانونی LPG سلنڈر اور بغیر فٹنس چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی کوئی گنجائش نہیں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے پبلک ٹرانسپورٹ میں گورنمنٹ آ ف پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔