ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب کرکٹ "بیٹسمین " کے بغیر کھیلی جائے گی

The word batsman will no longer be used in cricket
کیپشن: Batsman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ میں اب بیٹسمین کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں ماہ ہونے والے ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ سے بیٹسمین کے لیے بیٹسمین کی اصطلاح استعمال نہیں کی جائے گی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بیٹسمین کی جگہ صنفی جانبداری سے پاک لفظ ’بیٹر‘ استعمال کیا جائے گا جو کہ خواتین اور مرد دونوں کیلئے استعمال ہوسکے گا۔

بیٹسمین  لفظ دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک ’بیٹس‘ جس کا مطلب بلا اور دوسرا ’مین‘ جس سے مراد کھلاڑی ہے لیکن مین کا لفظ مردوں کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ویمن کرکٹ میچ کے دوران اس لفظ کا استعمال لغوی اعتبار سے غلط ہوتا ہے۔کرکٹ میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار اور خواتین کرکٹ کی مقبولیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیٹسمین کے بجائے ’بیٹر‘ کا لفظ استعمال کیا جائے تاکہ اس سے مرد یا عورت کو کوئی تاثر ہی نہ جائے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر