ویب ڈیسک: ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی خاتون افسر کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ڈائریکٹر گرفتارکرلیا گیا۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ڈائریکٹرمیاں سہیل افضل کو ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے حراست میں لیا, ملزم کے خلاف خاتون افسر کے موبائل سے ڈیٹا چوری کرنے کا الزام تھا ،سہیل افضل کے خلاف27جولائی کو ایف آئی اے سائبرکرائم نے مقدمہ درج کیا تھا.
ملزم میاں سہیل افضل نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی, ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے حراست میں لے کر ملزم کو تھانہ منتقل کر دیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل افضل کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا۔