سکوئڈ گیمز‘ نیٹ فلیکس شو میں نمبر آن سکرین ہونے پر خاتون پریشان، لاکھوں کی پیشکش

7 Oct, 2021 | 07:14 PM

ویب ڈیسک:جنوبی کوریا کی خاتون شہری کا موبائل نمبر نیٹ فلیکس کے مشہور شو ’سکوئڈ گیمز‘ میں ظاہر ہونے کے بعد جہاں سینکڑوں کی تعداد میں جعلی کالز اور پیغامات  مل رہے ہیں، وہیں ان سے نمبر خریدنے والے بھی لاکھوں لے کر میدان میں آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس اور مقامی پروڈکشن کمپنی سائرن پکچرز نے کہا ہے کہ سیریز میں متعلقہ سینز ترمیم کر کے فون نمبر ہٹا دیا جائے گاجبکہ کمپنی نے فینز سے اپیل کی ہے کہ وہ خاتون کو فون نہ کریں۔ سکوئڈ گیمز میں خاتون کا نمبر اس دعوت نامے پر لکھا ہوا ظاہر ہوتا ہے جو گیم میں شامل ہونے کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو دیا گیا ہے۔

9 حصوں پر مشتمل سکوئڈ گیمز کی کہانی ان کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے جو  38.31 ملین ڈالر جیتنے کے لیے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ نیٹ فلیکس کا سکوئڈ گیمز سیریز دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔ مقامی براڈکاسٹر ایس بی ایس نے گذشتہ ماہ کم گل ینگ نامی خاتون کا انٹرویو کیا تھا جن کا نمبر سیریز میں دکھایا گیا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ کلائنٹس کے پاس یہ فون نمبر ہونے کی وجہ سے اسے تبدیل کرنا ناممکن ہے تاہم اس سلسلے میں انہیں 840 ڈالر کی پیش کش بھی کی جا چکی ہے جو انہوں نے مسترد کر دی تھی۔
ایس بی ایس کے مطابق خاتون کو اب تک پانچ ملین ون کے معاوضے کی پیشکش ہو چکی ہے۔جنوبی کوریا کے صدارتی امیدوار حو کیونگ ینگ نے بھی نمبر خریدنے کے لیے فیس بک پر 84 ہزار ڈالر سے زائد کی پیش کش کی تھی۔ یادرہے کوریا میں ٹیلے فون کی خریدو فروخت غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔

مزیدخبریں