ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظر’فیس بک‘ کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا جب ’فیس بک‘ کی سابق پروڈکٹ ڈائریکٹر فرانسس ہوگن نے کانگریس کے سامنے کہا تھا کہ کمپنی بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے اورنفرت انگیز پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
دوسری طرف فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس بات کی تردید کی کہ سوشل میڈیا معاشرے میں نفرت اور تقسیم کو فروغ دیتی ہے یا اس سے بچوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی پر مالی منافع کومقدم رکھنے کے الزامات محض جھوٹ ہیں۔
دوسری جانب فیس بک کے بانی مارک زکر برک کا کہنا ہے کہ یہ دلیل کہ کمپنی جان بوجھ کر ایسے مواد کو فروغ دے رہی ہے جو لوگوں کو مالی منافع حاصل کرنے کے لیے ناراض کرتا ہے ، مکمل طور پر غیر معقول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اشتہارات سے پیسہ کماتے ہیں اور مشتہرین ہمیں بتاتے رہتے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے اشتہارات کسی بھی بدنیتی یا اشتعال انگیز مواد کے ساتھ دکھائے جائیں۔