(فہد علی)اکبری گیٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد زخمی، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر اکبری گیٹ کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی، جس کے باعث رضوان بٹ اور محمد امین نامی شخص زخمی ہوئے ۔ زخمی رضوان بٹ میو ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ زخمی محمد امین کو طبی امداد کے لیےسروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔