ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی بچت کیسے؟ اب ہوگی شہریوں کی مشکل آسان

how citizen save money
کیپشن: Petrol Pump
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پٹرول مہنگا  تو بچت کیسے کریں، اب بتائےگا گوگل میپ کہ کس روٹ سے تیل زیادہ بچے گا؟
 تیل مہنگا  ہونے پر اب صارفین ایندھن بچانے کے لئے کبھی گاڑی کی ٹیوننگ کراتے ہیں تو کہیں ٹائروں کی ہوا چیک کی جاتی ہے۔ کبھی پٹرول پمپ بدلے جاتے ہیں تو کبھی ڈرائیور کی کھچائی ہوتی ہے۔ لیکن گوگل  نے بچت کا آسان حل بتا دیا۔ اب گوگل میپ میں جلد ہی ایسے فیچرز شامل کئے جارہے ہیں جس کے بعد پٹرول کی بچت یعنی پیسوں کی بچت ہوسکے گی۔

گوگل میپ بتائے گا آپ کو ایسا روٹ جس پر کم سے کم ایندھن خرچ کرکے آپ منزل پر پہنچ سکیں گے۔ یادرہے اس وقت گوگل میپ ٹریفک رش، اور رفتار کے حوالےسے روٹ کی آگاہی فراہم کرتا ہے تاہم اب جلد ہی گوگل میپ سے آپ ایندھن بچانے اور کم آلودگی پھیلانے والا روٹ بھی دریافت کرسکیں گے۔

امریکہ میں گوگل یہ سہولت پہلے سے فراہم کررہا ہے، تاہم یورپ اور باقی دنیا میں 2022 میں اسے متعارف کرادیا جائے گا۔