منال خان کو نامناسب لباس پر شدید تنقید کا سامنا، سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ

7 Oct, 2021 | 06:22 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    احسن محسن اکرام اور منال خان جو ان دنوں ہنی مون پر ہیں کی سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ ان کے پرستاروں نے درجنوں میمز بناڈالیں، دیکھتے ہی دیکھتے منال خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔
نوبیہاتا جوڑے احسن اور منال ان دنوں اپنے ہنی مون ٹرپ پر ہیں ان کی پہلی منزل تھی مالدیپ جس کے بعد جب وہ پہنچے دبئی ۔ اس دوران وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں سے مسلسل رابطے میں رہے  دبئی کے ساحل سمندر پر نامناسب لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہوئی پرستاروں کے دل کی مراد پوری ہوئی اور انہوں نے اپنے دل کا غبار اور اپنے اسٹارز سے محبت کا اظہار میمز بنا بنا کر کیا۔ ایک میم میں تو منال خان کو احسن محسن کے پہلو سے غائب ہی کردیا۔

مزیدخبریں