ویب ڈیسک: پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کا تنازع انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبا، سیریز منسوخی کےدباؤکا شکار آئن واٹمور نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔ استعفیٰ کی خبر سنتے ہی رمیز راجہ نے بھی جذباتی ٹویٹ کردیا، بعدازاں انہوں نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی بھی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے عہدے سے استعفیٰ دےدیا، رمیز راجہ نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر شئیر کیا۔
تھوڑی ہی دیر میں انہیں وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا، ساتھ ہی وضاحت بھی بیان کی، انہوں نے لکھا کہ' پہلے کیا گیا ٹویٹ غلطی سے میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہوگیا جس کیلئے معذرت'.
پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ ہونے کے اثرات سامنے آنے لگے،دباؤ میں کئے گئے فیصلوں کا نتیجہ بھی منفی نکلتا ہے چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این واٹمورنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آئن واٹمور کے عہدے کی مدت 5 سال تھی تاہم آئن واٹمور صرف 10 ماہ عہدے پر فائز رہے۔
این واٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ تبصرے میں کہا تھا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا کہا یہ فیصلہ بورڈ کا تھا اس فیصلے کے لیے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیاتھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کی وجہ سے این واٹمور مسلسل دباؤ کا شکار تھے،وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد باہمی رضا مندی سے عہدے سے مستعفی ہوئے۔