ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب ایک دن کلاس اور ایک چھٹی نہیں ہوگی، اہم فیصلہ آگیا

School Open
کیپشن: educational institutions
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا کے حملوں میں کمی کے بعد حکومت نے پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہناہے کہ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے، کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔