وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور باسیوں کو خوشخبری سنا دی

7 Oct, 2021 | 02:16 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شیرانوالہ فلائی اوور پراجیکٹ کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ نے آن سائٹ منصوبے کی نقاب کشائی کی جبکہ فلائی اوور کو حضرت داتا گنج بخشؒ  کے نام سے بھی منسوب کردیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب میں پہنچے جہاں صوبائی وزرا، سینیٹر اعجاز چودھری، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے استقبال کیا۔ تقریب میں بیوروکریٹس، سیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت سیاسی کارکن بھی شریک تھے۔ وزیراعلی نے بٹن دبا کر ایس ایم ڈی سے پردہ کشائی کی وزیراعلی کو شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے تھری ڈی ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا منصوبے پر 4 ارب 90کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ روزانہ 1 لاکھ 30 ہزار گاڑیوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ ناکارہ سیوریج لائن کی جگہ2.5کلومیٹر طویل نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اندرون لاہور کے رہنے والوں کی مشلات میں کمی لانے کے لئے منصوبہ منظور کیا گیا، شہریوں کی ٹریفک کے دباؤ کے باعث مشکلات کا اندازہ ہے شیرانوالہ گیٹ تکمیل کے بعد پرانے لاہور کو نئے لاہور سے ملائے گا۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کی نظر میں بہتر کام کررہا ہے آئندہ کیولری اور کینٹ کی جانب ٹریفک مسائل کرنے کے لئے پراجیکٹ لارہے ہیں۔ وزیراعلی شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے کا نام داتا گنج بخشؒ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مزیدخبریں