صدرمملکت اور وفاقی وزراکا ہرنائی زلزلہ میں جانی ومالی نقصان پراظہار افسوس

7 Oct, 2021 | 01:35 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک: صدرمملکت عارف علوی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان  وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب،وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے باعث  جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

  تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بلوچستان میں زلزلے  سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر  اظہار    افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالوں کو جوار رحمت میں جگہ دے،  زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ   امید ہے صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے   متاثرین کی فوری  مدد یقینی بنائیں گے۔

  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ    مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ   زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی  زلزلے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخموں کی جلد صحتیابی کے لیےخصوصی  دعا۔

 وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا بھی بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی  کہنا تھا کہ    مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی    کی زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا

 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ہرنائی زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   زلزلے سے متاثرہ علاقوں ہرنائی اور گردونواح میں امدادی کام جاری ہیں،   سول آرمڈ فورسز زلزلہ متاثرین کی مدد میں انتظامیہ کی مدد کررہی ہیں،  وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹیر کور بلوچستان نارتھ امدادی کاموں میں بھر پور حصہ لے رہی ہے،   زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے  تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔ 

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   اس ناگہانی آفت کا نشانہ بننے والے اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت متاثرین کی امداد کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرے گی، وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ  کا کہنا تھا کہ  اللہ زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی عطا کرے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا بلوچستان  میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   اس مشکل وقت میں اپنے بلوچی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں