ڈیفنس میں نوجوان کا قتل، ابتدائی تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات

7 Oct, 2021 | 01:18 PM

Arslan Sheikh

عرفان ملک: ڈیفنس میں وقاص نامی نوجوان کے قتل کا معاملہ، مقتول وقاص منشیات فروش اور آئس نشے کا بڑا ڈیلر تھا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول وقاص منشیات کا کاروبار کررہا تھا، آئس نشے کے پیسوں کے لین دین پر وقاص قتل ہوا۔ مقتول نے قاتل جبران سے لاکھوں روپے آئس اور پارٹیوں کے لینے تھے۔ وقاص پیسے لینے آیا تو جبران نے فیز  4 میں اپنے گھر کے باہر اسکو گولیاں مار دیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کو 10 منٹ میں ٹریس کیا۔ ڈیفنس B کی پٹرولنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ 

مزیدخبریں