(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کومل عزیز خان کی بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عشق بے نام، بساط دل، بھروسہ پیار تیرا، راز الفت اور سہیلیاں‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کومل عزیز انِ دنوں امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں ان کی جادو کی جھپی والے سنجو بابا معروف بالی وڈ اداکار سنجے دت سے ملاقات ہوئی، اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں کومل عزیز کو سنجے دت کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، یہ تصویر امریکا کے ایک شاپنگ مال میں لی گئی ہے۔
اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا جب کہ ساتھ ہی تصویر کو بے حد پسند بھی کیا۔