ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاشسٹ آمر مسولینی کی پوتی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کونسلر منتخب

Rachele Mussolini
کیپشن: Rachele Mussolini
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : جمہوریت بہترین انتقام ہے، اٹلی کے فاشسٹ آمر مسولینی کی پوتی سب سے زیادہ ووٹ لے کر انتخابات جیت گئیں۔
 رپورٹ کے مطابق مسولینی کے پوتی راشیل مسولینی روم کے شہر سے 8200 ووٹ حاصل کرکے دوسری دفعہ سٹی کونسلر بن  گئی ہیں انہوں نے دائیں بازو کی انتہاپسند جماعت '' برادرزآف اٹلی '' کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔  دائیں بازو کی اکثر سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے۔ اٹلی کے بڑے شہروں میلان ، نیپلز اور بولگنا میں انتہا پسند جماعتیں میئر کا الیکشن ہار گئی ہیں۔یادرہے راشیل مسولینی کے والد اور فاشسٹ مسولینی کے بیٹے رومانو ایک پیانو بجانے والے فنکار اور معروف ہالی وڈ اسٹار صوفیہ لورین کے بہنوئی تھے۔ مسولینی خاندان کے دیگر افراد بھی سیاست میں حصہ لیتے رہے ہیں راشیل مسولینی کی سوتیلی بہن ایلسنڈرا یورپی پارلیمنٹ کی رکن رہی  ہیں۔