پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز انتقال کرگئے

7 Oct, 2021 | 10:40 AM

Sughra Afzal

بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع بھکر کے رہائشی پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

محمد اعجاز کے بھائی عبدالحمید نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ وہ ہڈیوں کے مرض میں مبتلا تھے، محمد اعجاز کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھلہ سریں میں ادا کی جائے گی۔سنہ 1976 میں پیدا ہونے والے محمد اعجاز کا قد 8 فٹ 2 انچ تھا اور ان کے لیے ضلعی حکومت نے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا ہوا تھا۔

اعجاز احمد ایک حادثے میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ جانے کے باعث معذور ہوگئے تھے اور ان کی سیدھی ٹانگ ان کی الٹی ٹانگ سے چھوٹی ہوگئی جس کے بعد وہ لاٹھی کے سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے، وہ اپنے گاؤں میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتے تھے۔

مزیدخبریں