(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لئے نئے فنانشل ماڈل کا مسودہ فرنچائز کے حوالے کردیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں پی سی بی کے نئے فنانشل ماڈل کا مجوزہ مسودہ پیش کیا،مسوددہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر بنایا گیا ہے، فرنچائز نے پی سی بی کو مناسب ماڈل کی تلاش کی درخواست کی تھی۔ دونوں فریقین مسودے پر اپنی فنانشل اور آپریشنل ٹیموں سے مشاورت کریں گے۔ تمام امور مشاورت سے حل کرنے پر دونوں فریقین میں اتفاق رائے ہوگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ حکام اور فرنچائز مالکان نے معاملے کے احسن انداز میں حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے.
یاد رہے اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا تھا،دائر درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو فریق بنایا گیا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے وجہ سے سب فرنچائزز بہت زیادہ متاثر ہوئیں، پی ایس ایل کے میچز کینسل ہونے سے فرنچائزز کی آمدنی بھی بری طرح متاثر ہوئی ،ٹکٹس کی فروخت سے سب سے زیادہ آمدنی اکٹھی ہوئی ،پی سی پی کیجانب سے لائسنس کی فیس تاحال وہی ہے، اگر دوبارہ میچز دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو دوبارہ اتنا ریونیو نہیں آسکتا۔