(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں جاتی عمرہ رائیونڈ میں عشائیہ ،ملاقات میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔
مریم نواز کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیاگیا مٹن کڑاہی،سٹیم روسٹ ،چکن کباب ،مٹن پلاؤ ،چکن سجی، پالک گوشت دیسی مرغ سے تواضع کی گئی جبکہ میٹھے میں مولانا فضل الرحمان کے لئے حلوہ سمیت پانچ اقسام کے میٹھے رکھے گئے ،آئسکریم ،کھیر فیرنی سے تواضع کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق اور رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم نے ابھی سے حکومت کو پریشان کردیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن او ر ان کے وفدکا خیرمقدم
— PML(N) (@pmln_org) October 7, 2020
٭
٭محترم مولانا فضل الرحمن صاحب کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی۔ڈی۔ایم) کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارک ہو۔
مریم نواز شریف pic.twitter.com/r2WPX66e05
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جاتی عمرہ ر رائیونڈ چھ رکنی وفد کے ہمراہ پہنچے توان کا استقبال نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف،ایاز صادق، احسن اقبال ،رانا ثنااللہ سمیت دیگر نےکیا۔
جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وفد کے ہمراہ جاتی عمرا رائیونڈ پہنچ گئے pic.twitter.com/jMufrBWxyL
— PML(N) (@pmln_org) October 7, 2020