ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے بڑی پیش رفت 

7 Oct, 2020 | 12:01 AM

Shazia Bashir

سٹی 42 (راؤ دلشاد حسین) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے بڑی پیش رفت، فروری 2020 میں کیاگیا سیکشن چار کا نوٹیفکیشن منسوخ جبکہ اراضی ایکوائر کرنے کےلیے نیا سیکش چار نافذ کردیاگیا۔نئے شہر کے لیے 6 لاکھ 13 ہزار 785 کنال اراضی ایکوائر کرنا ہوگی جبکہ فیز ون کےلیے ایک لاکھ 27 ہزار 23 کنال اراضی ایکوائر کرکے ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی سےراوی کنارےنیا شہر بسانےکےکام تیزکردیاگیاپانچ روز قبل وزیر اعظم عمران کی بند کمرہ ویڈیو لنک میٹنگ میں کیے گئےفیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگیاریور راوی پروجیکٹ فروری 2020 میں کیاگیاسیکشن چار کا نوٹیفکیشن منسوخ کرکےنیا ریور راوی اتھارٹی کے پلیٹ فارم سےسیکشن چارنافزمذکردیاگیا۔

ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کےلیےمجموعی طور پر 6 لاکھ 13 ہزار 785 کنال اراضی ایکوائر کرنےکےلیے نیاسیکشن چار نافذ جبکہ نئے شہر کےفیز ون کے لیےایک لاکھ 27 ہزار 23 کنال اراضی فیز ون کےلیے ایکوائر کرلی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے ریور راوی پروجیکٹ کی اراضی ایکوائر کرنے کےلیےسیکشن چار نافذ کرنے کی منظوری دے کر ڈسٹرکٹ پرائس ایسسمنٹ کمیٹی کی تشکیل کے احکامات جاری کر دیئے۔

ریورراوی اتھارٹی کولینڈایکوزیشن کےلیے سجاد قریشی، عتیق اکرم، خرم مختار بھنگو اور محمد ظفر اقبال جٹیل کو لینڈ ایکوزہشن کولیکٹرز مقرر کردیاگیاسجاد احمد قریشی کو تحصیل سٹی کےلیے لینڈ ایکوزہشن کولیکٹرز نامزد کیاگیا۔ خرم مختار بھنگواور عتیق اکرم کو تحصیل شالیمار کے لینڈ ایکوزہشن کولیکٹرز مقرر جبکہ ظفر اقبال جٹیل کو تحصیل فیروزوالہ کےلیے لینڈ کولیکٹرز مقرر کیاگیا۔

لاہور کے 32 موضع جات جبکہ فیروزوالہ کے 90 موضع جات کی اراضی ایکوائر کی جارہی ہے۔ تاہم ریور راوی کے پہلے فیز کےلیے شہر کے 26 موضع جات کی اراضی ایکوائر ہوگی۔ پہلے فیز میں تحصیل شالیمار کے 17 موضع جات جبکہ تحصیل سٹی کے 9 موضع جات کی اراضی ایکوائر کی جارہی ہے۔

موضع باغبانپورہ کی 3 ہزار 578 کنال،موضع محمود بوٹی کی 7 ہزار 539 کنال،کوٹ خواجہ سعید کی 4 ہزار 465 کنال،سگیاں وسن پورہ 3 ہزار 337 کنال،موضع لکھو ڈیر کی 22 ہزار 680 کنال، موضع ہانڈو کی 7 ہزار 630 کنال،موضع نت کی 6 ہزار 471، موضع تیج گڑھ کی 1ہزار 509 کنال، موضع چک رام پورہ کی ایک ہزار 567، شہاب پورہ خورد کی 342 کنال، رکھ جھبیل کی 519 کنال، اتوکی اعوان کی 18 سو 42 کنال،واگڑیاں کی 779 کنال، موضع ماری کی 8 ہزار 817 کنال،موضع مرلوار کی 2 ہزار 849 کنال،موضع گنجا سندھو کی 10 ہزار 999 اور موضع اعوان داہیوالا کی 12 ہزار 505 کنال اراضی ایکوائر کی جاری ہے۔

تحصیل سٹی کے موضع ہرنین پورہ کی 321 کنال،موضع کھوکھر کی 2ہزار 469، موضع بھماں کی ایک ہزار 675 کنال، موضع جھگیاں جودھا کی 3 ہزار 712 کنال اراضی، موضع ہردو جابو کی 5 ہزار 392 کنال،موضع کرول وار 7 ہزار 366 کنال، موضع اینو بھٹی 3 ہزار 202 کنال،موضع اراضی جنجوعہ 331 کنال اور رکھ شاہدرہ جنگل کی 5ہزار 220 کنال اراضی ایکوائر کی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نےوزیراعظم کی ہدایت پرنئے شہر کی اراضی ایکوائر کرنےکےلیےسیکش چارکے نفازکےبعدسیکشن فائیونافذکرنےکی تیاریاں شروع کردیں جبکہ ساٹھ روز میں لینڈایکوزیشن کاٹاسک سونپاگیاہے۔

مزیدخبریں