گریڈ 11کے جونئیرکلرکس گریڈ 16 کی سیٹوں پر تعینات

7 Oct, 2020 | 08:33 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) ملی بھگت یا تگڑی سفارشیں، لاہورمیں محکمہ ایکسائز میں جونئیرکلرکوں کوانسپکٹر کے عہدے پرتعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔چھتیس جونئیرکلرکوں کو انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ گریڈ گیارہ کے90 سے زائد جونئیر کلرکوں کوانسپکٹرکےعہدوں سے ہٹا دیا۔

محکمہ ایکسائز میں نکا کلچرفروغ پانے لگا، گریڈ 11کے جونئیرکلرکوں کوگریڈسولہ کی سیٹوں پر تعینات کردیا گیا۔صوبہ بھر میں90سےزائدجونیئرکلرکس کی انسپکٹرکےعہدوں پرتعیناتی کاانکشاف ہوا ہے جبکہ لاہورکی 4ریجنزمیں 35جونیئرکلرکس انسپکٹرکےعہدوں پرتعینات کئےتھے۔ جونیئرکلرکس موٹربرانچزاورپراپرٹی ٹیکس اکٹھاکرنےکیلئےکام کررہےتھے۔جونیئرکلرکوں کو آن پےسکیل بنیادوں پرانسپکٹرکےعہدوں پرتعینات تھے۔ آن پےسکیل بنیادوں پرانسپکٹرکےعہدوں پرکام کرنے والوں کوہٹادیاگیا ہے۔
سیکرٹری ایکسائزنےمعاملہ سامنے آے پرپنجاب بھر میں ہٹانے کا حکم دیا تھادوسری طرف درجنوں کانسٹیبلوں کوبھی جونیئرکلرک کےعہدےپرتعینات کیاگیاتھا اب جونیئرکلرک سےواپس کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات کردیاگیا۔پنجاب بھر سے ڈائریکٹرزنےرپورٹ ڈی جی ایکسائزکوبھجوادی ہے۔

مزیدخبریں