ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مزید 67 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

لاہور میں مزید 67 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: کورونا کے وار جاری،لاہور میں مزید 67 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص تاہم 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ۔

 تفصیلات کے مطابق   کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورمیں کورونا کے 67 نئے مریض سامنے آئے تاہم کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ لاہورمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 50217 اور اموات 868 ہوچکی ہیں۔

پنجاب بھرمیں مجموعی طورپرکورونا کے 115 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہےاور 2 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے میں کورونا وبا کے دوران اب تک متاثرہ ہونے والوں کی تعداد 100148 اور 2245 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب میں کورونا متاثرین میں سے 96089 صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

 دوسری جانبغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) نے بتایا کہ اس کے انتہائی محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے، یہ تعداد موجودہ مصدقہ کیسز کی تعداد سے بیس گنا زیادہ ہے۔ اب تک ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افراد کوویڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں  جبکہ10 لاکھ سے زائد افراد وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی آپریشنز کے سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں یورپ کی طرح کورونا کیسز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ہمارے موجودہ انتہائی محتاط اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیا کی آبادی کا تقریبا 10 فیصد اس وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر ریان کا مزید کہنا تھاکہ یہ مختلف ملکوں میں مختلف ہو گا، شہروں اور گاؤں میں مختلف ہو گا، مختلف گروپوں میں الگ الگ ہو گا، لیکن یہ حقیقت ہے کہ دنیا کی ایک بڑی اکثریت کے لیے اس کا خطرہ برقرار رہے گا۔ ہم ایک مشکل دور کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ بیماری مسلسل پھیلتی جارہی ہے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer