ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ شاہدرہ تھانے میں درج بغاوت مقدمے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں‘‘

’’ شاہدرہ تھانے میں درج بغاوت مقدمے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت  نے کہا ہے کہ شاہدرہ تھانے میں درج بغاوت مقدمے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن کو احتجاج کرنے کی مکمل اجازت ہے مگرقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔


پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سیکرٹریٹ میں بشارت راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اوروزیراعظم ازاد کشمیرسمیت متعدد لیگی قائدین کے خلاف غداری کے مقدمے کیخلاف اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا مکمل حق ہے،عوام باشعور ہے اور وہ مفرور شخص کے لئے باہرنہیں نکلیں گے۔


پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست کا محور صرف اپنے لیڈروں کے خلاف قائم مقدمات ہیں، واضح کردیں کہ حالات کچھ بھی ہوں این آر او نہیں دیں گے۔

صوبائی وزیرقانون نے سنٹرل سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی لیڈر شپ سے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور کارکنوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 دوسری جانب  جاتی عمرہ رائیونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ  کا کہنا تھا کہ سولہ اکتوبرکو گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ یہ ریفرنڈم ملک دشمن اور اپوزیشن دشمن کے خلاف ہے جو تاریخی ہوگا۔رانا ثنااللہ خان نےکہا کہ سولہ اکتوبر کو اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی، کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا ۔

 

Shazia Bashir

Content Writer