لاکھوں مالیت کی ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

7 Oct, 2020 | 06:12 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) ڈپٹی کلیکٹر کسسٹم ائیرپورٹ ثاقب وڑائچ کی کارروائی، قطر سے لاہور لاکھوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق کسسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات کی لاہور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، دوحہ سے لاہور آنے والے مسافر کے سامان سے 600 پیکٹ ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔

ملتان کا رہائشی مسافر احمد نواز قطر ائیرکی پرواز کیو آر 628 کے ذریعے دوحہ سے لاہور آیا۔دواران ِ چیکنگ مسافر کے سامان سے ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں، برآمد شدہ ادویات کا کل وزن 30کلو ہے۔ کسسٹم حکام نے ادویات قبضے میں لے کر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ کامیاب کارروائی پر اعلی  حکام نے کسسٹم افسران و عملے کو شاباش دی۔

یاد رہے چند روز قبل ڈپٹی کلیکٹر ٹریفک کسسٹم   ائیرپورٹ ثاقب وڑائچ کی ہدایت پر ہی  کسٹم عملے نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان سے 125 سے زائد موبائل فونز برآمد کیے تھے، مسافر پی آئی اے کی پرواز پرواز پی کے 204 سے دبئی سے لاہور پہنچا۔

کاؤنٹر پر کسسٹم عملے کی جانب سے سخت چیکنگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بیگ بیلٹ پر چھوڑ کر ہی ائیرپورٹ سے باہر نکل گیا، مسافر ایف آئی آر اور پکڑے جانے کے خوف سے موبائل سے بھرا بیگ چھوڑ گیا،مسافر کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔

کسسٹم عملے نے دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے موبائل فونز برآمد کر لیے۔ پکڑے جانے والی موبائل فونز میں آئی فون، سیم سنگ گلیکسی شامل ہیں۔تمام موبائل فون کو سکینگ مشین کے بعد مشکوک بیگ سے برامد کیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ  دبئی سے لاہور سمگلنگ کے فون پکڑے جانے پر ائر پورٹ پر ادارے بھی حرکت میں آگئے۔  

ذرائع کے مطابق موبائل فونز مہارت کے ساتھ بیگ میں چھپائے گئے تھے۔کامیاب کاروائی پر کلیکٹر کسسٹم مس عظمت طاہرہ نے ڈپٹی کلیکٹر ثاقب وڑائچ سمیت ڈیوٹی پر موجود عملے کو شاباش دی۔کلکٹر کسٹم ائر پورٹ نے عملے کو تعریفی اسناد دینے کی سفارش کر دی، کلیکٹر کسسٹم نے لاہور ائیرپورٹ پردوران فلائیٹ مسافروں سے خلوص سے پیش آنے اور اسمگلنگ کے خلاف  کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

واضح رہے کہ لاہور ائر پورٹ پر ایک ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ ایٹم برامد ہوئیں ۔

مزیدخبریں