اکمل سومرو: پنجاب یونیورسٹی نے چھ اُمیدواروں کو تھیسز مکمل ہونے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں، کنٹرولر امتحانات نے پی ایچ ڈی ڈگریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے چھ اُمیدواروں کو تھیسز مکمل ہونے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں، کنٹرولر امتحانات نے پی ایچ ڈی ڈگریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے محمد فیصل کو انٹر نیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے ایران اور شمالی کوریا کی قومی سلامتی کی حکمت عملی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جستجو کے موضوع پر محمد عثمان کواسلامک سٹڈیزکے مضمون میں اجہتاد کے اصولی مباحث کے موضوع پر محمد عتیق الرحمان کو اکنامکس کے مضمون میں اُبھرتی ہوئی معیشتوں کا جائزہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مقالہ لکھنے پر ڈگری جاری کی گئی ہے۔
زاہدہ ناز کو فارسی کے مضمون میں، حافظ محمد رمضان کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں’غزواتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روایاتِ حدیث و سیرت کا تجزیاتی مطالعہ کے موضوع پراورشاہد شیر کو زوالوجی کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔