آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

7 Oct, 2020 | 04:10 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعدیہ خان) سورج کے جلوے برقرار، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

 

اکتوبرکا پہلا ہفتہ بھی گرم موسم کےساتھ ختم ہوگیا، پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رہا، آج ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ ہفتے لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ماہرین کےمطابق موسم بدلنے کے ساتھ ہی لاہورمیں سموگ کے بادل چھانے لگے، فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا،ائیرکوالٹی انڈیکس 300 ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے درجہ حرارت کم نہ ہو سکا، نومبر میں موسم تبدیل ہو گا، موسم سرما میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ نے سموگ کو آفت قرار دینے اور سموگ کو پنجاب کلامیٹز ایکٹ 1958ء میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ سموگ دھوئیں اور دھند کے مرکب کو کہا جاتا ہے جب یہ اجزا ملتے ہیں تو سموگ پیدا ہوتی ہے، اس دھوئیں میں کاربن مونو آکسائید، نائڑوجن آکسائیڈ میتھن جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔

گلے میں خراش ہونا، ناک اور آنکھوں میں چھبن کا احساس ہونا انسانی جسم پر سموگ کا پہلا اٹیک ہے،جبکہ ایسے لوگ جو سینے پھیپھڑے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ان کے لیے سموگ مزید بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے، سموگ سے پودوں کی افزائش کو بھی نقصان کے ساتھ ساتھ فصلوں اور جنگلات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا ہے۔

مزیدخبریں