ایل ڈی اے میں من پسند پلاٹوں کی لوٹ سیل لگ گئی

7 Oct, 2020 | 04:56 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے میں من پسند پلاٹوں کو الاٹ کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون معظم رشید نے جوہر ٹاؤن نے فیورٹ ازم کو فروغ جبکہ ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اعجاز خلیق رزاقی کے اپنے ہی لیٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

 

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پلاٹوں کی ایلوکیشن اور ایکسچینج کے سکینڈل پر ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اعجاز خلیق رزاقی نے بھی لیٹر لکھ کر پراسرار خاموشی اختیار کرلی، ڈی ایل ڈی ون معظم رشید کیخلاف چودہ ستمبر کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیکٹ فائیڈنگ انکوائری کھولی گئی، پلاٹ نمبر 634 پی ون ، 257,259 ایل بلاک کی ایلوکیشن پر انکوائری ہولڈ ہوئی۔ پلاٹ نمبر 38 سی ون ، 294،295 بی بلاک کی ایلوکیشن ہوئی۔ پلاٹ نمبر 35,402 ڈی ون پر بھی انکوائری ہولڈ ہوئی۔

ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ انکوائری افسر مقرر ہوئے لیکن معظم رشید پر انکوائری کا کوئی اثر نہ ہوا، 28 ستمبر کو دوبارہ پلاٹوں کی ایلوکیشن کردی گئی اور جوہرٹاؤن کے پانچ مرلہ کے چار من پسند پلاٹ الاٹ کردیئے، پلاٹ نمبر 646,388,389 ایم بلاک ، 248 این الاٹ کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق من پسند پلاٹوں کو لگوانے کیلئے کمپوٹرائزڈ بیلٹنگ کے ایس او پی کو بائی پاس کیا جارہا ہے، لینڈ اونر کو کئی کئی سال بعد ان کی خواہش پر من پسند پلاٹ لگا کر دیئے جارہے ہیں۔

 ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون معظم رشید کا موقف ہے کہ پلاٹوں کی ایلوکیشن عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری شروع کرکے مجھ پر من پسند پلاٹوں کی ایلوکیشن اور ایکسچینج کا الزام لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں