سرکاری سکولوں نے طلبا پر نئی شرط عائد کردی

7 Oct, 2020 | 01:15 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئےب فارم لازمی کردیا گیا، سکول سربراہان کو سیس پر پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج بھی کرنا لازمی ہوگا، ب فارم کے اندارج کے بغیر کسی طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں داخلے کےلئے ب فارم لازمی کردیا گیا۔سیس پر پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج کرنا بھی لازمی ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ب فارم کے اندراج کےلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ سکول سربراہان سیس پر تمام بچوں کے ب فارم کا اندارج کریں گے۔ سکول سربراہان کو بچوں کے ب فارم کے اندراج کےلئے31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ب فارم کا اندارج نہ کرنےپرمتعلقہ سربراہان کےخلاف کارروائی کے جائے گی۔قبل ازیں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 69 فیصد جعلی انرولمنٹ کا انکشاف ہوا تھا جس کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا،ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے تمام سرکاری سکولوں کو جعلی انرولمنٹ کرنے سے روک دیا تھا، تمام سکول سربراہان بچوں کے داخلوں سے قبل والدین سے (ب) فارم لازمی وصول کریں گے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیاتھا کہ ب فارم کے اندراج کے بغیر کسی بھی طالبعلم کا داخلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ جعلی انرولمنٹ کرنیوالے سکول سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔گزشتہ برسوں میں پنجاب میں 70 لاکھ کے قریب اور لاہور کے مختلف سکولوں میں  35 ہزار سے زائد بچوں کے جعلی داخلوں کا انکشاف ہواتھا۔

یادرہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن میں رواں سال سکول شماری کے موقع پر بچوں کو سپیشل آئی ڈی جاری کرنا ہے جو بغیر ب فارم کے اندراج کے جاری نہیں ہوسکے گا۔ سپیشل آئی کے ذریعے بچے کی تمام ایجوکیشن کا ریکارڈ ون کلک پر آن لائن حاصل ہوسکے گا۔

مزیدخبریں