شادی کا دلچسپ اشتہار

7 Oct, 2020 | 12:40 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) جدید ایٹمی دور میں ایجادات اور سائنسی ترقی نے انسان کی مشکل کو کافی حد تک آسان بنادیا، ایسے دور میں اپنے جیون ساتھی کی تلاش کا مسئلہ پیدا ہوگیا کیونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکثر خواتین متحرک نظر آتی ہیں جس پر کچھ لوگ اعتراضات کرتے ملتے ہیں ایسا ہی ایک شہر ی کی جانب سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری کو ایک ایسی ہم سفر کی تلاش ہے جس کا سوشل میڈیا سے دور دور تک کوئی تعلق نہ ہو ,37 سالہ  چیٹرجی نامی بنگالی باشندے نے کو ایک اخبار میں منفرد اشتہار دے دیا،اشتہار اس قدر دلچسپ تھا اور کسی نے اس مہارت سے تراشہ کہ جٹ پٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ لوگوں نے اشتہار کو لے کر خوب مسکراہیٹں بانٹی۔
چیٹرجی اشتہارا میں ایک دلچسپ تحریر لکھی اور اپنی جیون ساتھی جس کی تلاش جاری ہے کے لئےایک منفرد شرط  رکھی جس کا پورا ہونا نا ممکن لگ رہا ہے، کیونکہ چیٹر جی چاہتے ہیں کہ ان کی ہم سفر اسی ہوں جن کا سوشل میڈیا سے کوئی واسطہ نہ ہو، اشتہار میں درج یہ منفرد شرط ہی اس کے وائرل ہونے کا سبب بنی ۔ 

سوشل میڈیا کے اس دور میں کون ہے ایسا شخص جو اب تک سوشل میڈیا سے دور ہے؟  اس ڈیجیٹل میڈیا کی دوڑ میں کسی ایسے شخص کو ڈھونڈنابے حد مشکل کام ہے۔بنگالی شخص نے اشتہار میں مندرجہ ذیل باتیں درج کی۔

’میں 5 فٹ 7 انچ قد کا حامل ہوں، یوگا کرتا اور مجھ میں کوئی بھی بری عادت نہیں، خوبصورت اور فیئر ہوں، ہائی کورٹ کے وکیل کے ساتھ محقق بھی ہوں ۔ ہمارے پاس گھر، کار اور والدین موجود ہیں، گھر گاؤں کمارپکار میں ہے، ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں‘جبکہ ’ دلہن خوبصورت، دراز اور پتلی دبلی ہو لیکن ضروری ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کی عادی نہ ہو‘۔

مزیدخبریں