مسلم لیگ (ن) نے نئی فورس بنالی

7 Oct, 2020 | 11:34 AM

Sughra Afzal

ماڈل ٹاؤن (عمراسلم ) مریم نواز کی ہدایت پر مسلم لیگ(ن) نے شہر میں صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں متحرک کارکنوں کی آن کال ریپڈ فورس بنالی۔

 آن کال فورس متوقع گرفتاریوں پر مزاحمت کیلئے قیادت کو ہمہ وقت دستیاب ہو گی، مسلم (ن) لاہور کا اجلاس لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوا، اجلاس میں علی پرویز ملک، رانا مبشر اقبال، وحید عالم خان، شیخ روحیل اصغر سمیت دیگر نے شرکت کی، جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی ہدایت   ریپڈ فورس بنا ئی گئی۔

 سائرہ افضل تارڑ نے ہدایات دیں کہ لاہور کے منتخب ارکان اورٹکٹ ہولڈرز ہر حلقے سے 200 کارکنوں پر مشتمل فورس تشکیل دیں جبکہ ہر خاتون ایم پی اے کو ممکنہ گرفتاریوں پر 20، 20 خواتین کارکن لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 لیگی ذرائع کے مطابق سائرہ افضل تارڑ نے مریم نواز کی ہدایت کی روشنی میں ارکان اسمبلی کو کہا ہے کہ وہ آن کال فورس میں مخلص کارکنوں کو شامل کریں جو ضرورت پڑنے پر ہر قربانی دیں اور لاہور بھر سے کم از کم 6 ہزار کارکن ہمہ وقت آن کال ہونے چاہیئں۔

 اجلاس میں چودھری شہبازاحمد،غزالی سلیم بٹ،میاں نصیراحمد،میاں مرغوب احمد، ملک وحید، فیصل سیف، میاں عمران جاوید، رانا خالد قادری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ 

دوسری جانب اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تنظیمی ڈھانچے اور  جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کا اعلان احسن اقبال نے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کا آغاز 16 اکتوبر کو گوجرانوالا سے ہوگا جس کے بعد دوسرا جلسہ 18 اکتوبر کو کراچی میں ہوگا،کراچی اور کوئٹہ کے پروگرام متصادم تھے اور اب کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ 25 اکتوبر کو ہوگا جب کہ 22 نومبر کو پشاور، 30 نومبر کو ملتان اور 13 دسمبر کو لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں