ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے ایک اور اچھی خبر

اساتذہ کیلئے ایک اور اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے 6 لاکھ اساتذہ کا سروس ریکارڈ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حکم دے دیا،سروس ریکارڈ ڈیجٹلائز کرنے سے اساتذہ کو تنخواہوں ، پینشن اور دیگر مراعات کے لئےسروس بک رکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

تفصیل کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ایک اور اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تمام سروس ریکارڈ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حکم دے دیا۔محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو اساتذہ کا انفرادی ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔ اساتذہ کا سروس ریکارڈ مکمل کمپوٹرائزڈ کرنے کے بعد مرحلہ وار ڈیجیٹل سروس بکس بنا دی جائے گی۔اس اقدام سے  اساتذہ کو تنخواہوں ، پینشن اور دیگر مراعات کے لئےسروس بک رکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کا تصدیق شدہ ریکارڈ 20 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کرنا تمام اتھارٹیز کے سربراہان کی ذمہ داری ہوگی۔غلط ریکارڈ فراہم کرنے پر متعلقہ سی ای اوز کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نےسکول انفارمیشن سسٹم پر ریٹائرڈ،مستعفیٰ،وفات اور برخاست ہونے والےاساتذہ کا ڈیٹا خارج کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے،سکول انفارمیشن سسٹم پر ریٹائرڈ،مستعفی ،وفات اور برخاست ہونے والے اساتذہ کا ڈیٹا تاحال دستیاب ہے جس کی وجہ  سےمحکمہ تعلیم کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں پرائمری سکولوں کےسرپلس اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے ذریعے تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا، ریشنلائزیشن کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوگا، ریشنلائزیشن کے ذریعے پرائمری سکولوں میں کم ازکم تین ٹیچرزلازمی دیئےجائیں گے۔ریشنلائزیشن کا عمل 14 اکتوبر سےکیا جائےگا جوکہ 10 نومبر تک مکمل کرلی جائےگی،مرد اساتذہ کو بوائز اور خواتین اساتذہ کو گرلز سکولوں میں ہی لگایا جائےگا، خواتین اساتذہ کو10 کلومیٹر اورمرد اساتذہ کو 15 کلومیٹر کے حدود میں ایڈجسٹ کیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer