بینک سے رقم نکلوا کرجانے والا شہری قتل

7 Oct, 2020 | 09:28 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہور میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار بڑھنے لگی۔ شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے ایک اور شہری کو قتل کر دیا ۔ باغبانپورہ میں ڈاکووں نے بینک سے رقم نکلوا کرجانے والے شہری کو قتل کر دیا.

تفصیلات کے مطابق شہر میں پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ باغبانپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو ڈاکووں نے قتل کردیا۔ شہری عزیز اپنے دوست خالد کے ہمراہ بینک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران چار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر اسے یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور دوران واردات مزاحمت ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور گیارہ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فائرنگ سے خالد شدید زخمی ہو گیا ۔

خالد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا-پولیس نے مقتول خالد کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ رواں سال اکیس شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوچکے ہیں۔

حکومت کی عدم توجہی اور لاہور پولیس کی غفلت کے باعث شہریوں کی جان و مال اور عزت محفوظ نہ رہی،رواں سال لاہور  شہر میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، شہر میں پچیس افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر میں 283 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کر دیا گیا جبکہ گذستہ برس 275 افراد قتل ہوئے۔

پہلے نو ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی سات ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 9 واقعات رونما ہوئے اور شہر سے اب تک 5ہزار تین سو 31 گاڑیاں اور موٹر سائکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزیدخبریں