لاہور پارکنگ کمپنی کا انتظامی اختیار محکمے سے واپس لینے کا فیصلہ

7 Oct, 2019 | 04:00 PM

Shazia Bashir

علی عباس: لاہور پارکنگ کمپنی کا انتظامی اختیار محکمے سے واپس لیے جانےکا فیصلہ، ایوان وزیر اعلیٰ کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ لکھ دیا، پارکنگ کمپنی کا نیا بورڈ تشکیل دینے اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی پارکنگ سائٹس کا سروے کرنے کی ہدایت کی گئی۔     

تفصیلات کے مطابق شہر میں پارکنگ کے نامناسب انتظامات کے باعث بنائی گئی کمپنی کے ناکام ہونے کے بعد ایوان وزیر اعلی نے خصوصی رپورٹ محکمہ بلدیات کو ارسال کی ہے، جس میں کارکردگی بہتر بنانےکیلئے لاہور پارکنگ کمپنی سےانتظامی اور محکمانہ اختیارات واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نےسیکرٹری بلدیات کو پارکنگ سائٹس کا سروے کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کمپنی کی انتظامیہ کمپنی سے متعلق سودمند تجاویز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا مراسلہ کمشنر لاہور ڈویژن اور سی ای او اربن یونٹ کو بھی بھجوایا گیا ہے، حکام کا کہنا ہےکہ پبلک سیکٹر کمپنیز سے متعلق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں