میٹرو بس سروس کھلی رہے گی یا بند: جانئیے

7 Oct, 2019 | 03:02 PM

Shazia Bashir

در نایاب: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے روز سیکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہےگی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ہفتے کے روز پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ کے دوران بھی میٹرو بس سروس کو مکمل طور بند کردیا گیا تھا، آج ہونے والے میچ کے باعث بھی میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔

شہریوں کو میٹرو بس سروس کے متبادل ذرائع نہ ہونے سے آمد رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، میٹرو بس اتھارٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو بعد میں مکمل سروس کی بندش میں تبدیل کردیا گیا۔

مزیدخبریں