کمپیوٹر ٹیچرز کو سالانہ انکم ٹیکس میں بڑی رعایت دینے کا فیصلہ

7 Oct, 2019 | 01:24 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: کمپیوٹر ٹیچرز کو سالانہ انکم ٹیکس میں 40 فی صد رعایت دینےکا فیصلہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر ٹیچرز کی تنظیم پیکٹ پنجاب کا مطالبہ تسلیم، کمپیوٹر ٹیچرز کو سالانہ انکم ٹیکس میں 40 فی صد رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ صدر پیکٹ کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ دوسرے اساتذہ کی طرح کمپیوٹر ٹیچرز بھی کل وقتی ٹیچرز ہیں، انکم ٹیکس میں 40 فی صد رعایت کمپیوٹر ٹیچرز کا حق ہے، انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے مطابق تمام اساتذہ رعایت کےحق دار ہیں۔

دس سال بعد انکم ٹیکس میں رعایت کا حق تسلیم کیا گیا، انکم ٹیکیس میں رعایت کا حق تسلیم کرنے پر سکول ایجوکیشن کے مشکور ہیں، انکم ٹیکس میں رعایت سے کمپیوٹر ٹیچرز کو تقریبا 5000 سالانہ بچت ہوگی۔

مزیدخبریں