گڑھی شاہو میں خون کی ہولی، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

7 Oct, 2018 | 03:46 PM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) گڑھی شاہو میں جائیداد کے تنازع پر خون کی ہولی کھیلی گئی، بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بھائی کو قتل کر دیا، سٹی 42 نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے مین بازار کے رہائشی ندیم کا اپنے بھائی ولی کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا ندیم کی بیوی نے اشتعال انگیزی سے کام لیتے ہوئے ملزم کو چھری پکڑا دی جس پر ندیم نے اپنے بھائی ولی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کے بعد ملزم بیوی بچوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں