میاں محمود الرشید نے کلین اینڈ گرین لاہور مہم کا افتتاح کردیا

7 Oct, 2018 | 02:44 PM

Sughra Afzal

(فخر امام) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کلین اینڈ گرین مہم لاہور کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افتتاح کے موقع پر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے گرین وژن کےتحت کلین اینڈ گرین لاہور کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔  اقبال ٹاؤن میں نالے کے ساتھ پی ایچ اے کی جانب سے 2 کلومیٹر کے حصے میں گرین بیلٹ بنایا جائے گا جس کے گرد جنگلہ بھی لگایا جائے گا۔ تمام ہاوئسنگ سوسائٹیز میں گرین بیلٹس کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کا بورڈ بننے کے بعد اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ جب تک 10 مرلہ کے گھر میں 2 پودے اور 1 کنال کے گھر میں 3 پودے نہیں لگتے۔ اس کو کمپلیشن سرٹیفیکیٹ نہیں دیں گے۔ ایک سال میں 3 لاکھ درخت لگائیں گے تاکہ گرین پاکستان کا خواب پورا ہو سکے۔ 

انکا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔ اداروں کو آزادی سے اپنا کام کرتے رہنا چاہیے تاکہ کرپشن کرنے والے طاقتور افراد کو پکڑا جا سکے۔

مزیدخبریں