(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت اور 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کا دورہ مکمل کرکے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ن لیگ کے متوقع احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، وزیر اعظم 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیں گے۔
وزیراعظم کو کابینہ کے اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹ، انصاف ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی اور نئے بلدیاتی نظام پر ہونیوالی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔