کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا 52واں کانووکیشن

7 Oct, 2018 | 12:22 AM

Arslan Sheikh

بسام سلطان: کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا 52واں کانووکیشن، 578 ایف سی پی ایس جب کہ ایم سی پی ایس کے 60 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 52ویں کانووکیشن میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر محمود ایاز سمیت غیر ملکی طبی ماہرین اور کونسل ممبران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹری پیغمبری پیشہ ہے اس لیے ڈاکٹر کو مسیحا کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

میڈلز حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بے انتہا محبت اور والدین کی دعاؤں سے یہ مقام حاصل ہوا اس پر وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ کانووکیشن کے موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان نے جنرل برکی میڈل، ڈاکٹر وقاص احمد نے پروفیسر ظفر اللہ چوہدری میڈل جب کہ ڈاکٹر عمیر ندیم، ڈاکٹر وقاص عالم سمیت دیگر نے بھی بہترین کارکردگی پر میڈلز حاصل کئے۔  

مزیدخبریں