پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لہوریوں کو بچانے کے لئے "Lungs Of Lahore" تخلیق کرے گی

7 Nov, 2024 | 11:30 PM

‎سٹی 42: پی ایچ اےنے شہر سے باہر دریائے راوی کے اطراف  "Lungs Of Lahore" کے فلمی نام سے نیا  خیالی منصوبہ شروع کرنے کااعلان شروع کر دیا ۔
‎اصل منصوبہ یہ ہے کہ دریائے راوی کے اطراف زمین پر کچھ جنگل اگایا جائے جس سے ماحول کو صاف رکھنے میں کچھ مدد ملے۔ 

راوی کے دو نوں اطراف میں 800 ایکڑ پر شجر کاری کے اس منصوبے کا نام سرکاری حکیموں نے "Lungs of Lahore" تجویز کیا ہے، پی ایچ اے ن کے ڈائرکٹر جنرل طاہر وٹو نے بتایا کہlungs of Lahore" ‎" میں ابتدائی طور پر 20 ایکڑ پر پودے لگائے جا رہے ہیں ،‎منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،‎اس میں مزید علاقے بھی شامل کیے جائیں گے،‎ان کا دعویٰ ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ان علاقوں میں فضائی آلودگی  میں  کمی آئے گی۔

مزیدخبریں