ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غزہ کے شاتی اسکول میں بنی پناہ گاہ پر حملے میں 12 افراد ہلاک

 غزہ کے شاتی اسکول میں بنی پناہ گاہ پر حملے میں 12 افراد ہلاک
کیپشن: غزہ کے شاتی سکول کیمپ پر اسرائیل کا یہ پہلا حملہ نہیں، اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس کیمپ کو بمباری کا نشانہ بننا پڑ چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حملے سے پہلے متعلقہ علاقہ میں موجود لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دیتی ہے لیکن عموماً اس وارننگ پر عمل نہیں کیا جاتا، دوسری طرف فلسطینی پناہ گزین کہتے ہیں کہ حملے اچانک ہوتے ہیں اور وارننگ ملنے پر بھی علاقہ چھوڑنے کی مہلت نہیں ملتی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  غزہ کے شاتی اسکول میں بنی پناہ گاہ پر حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ کی مزید تفصیلات تلاش کی جا رہی ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نےبتایا ہے کہ غزہ شہر میں شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک اسکول پر  اسرائیل کےحملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جمعرات کی صبح سے اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں کئی حملوں میں مرنے والے 19 افراد بھی شامل ہیں۔