سٹی 42:ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی نے ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کے تحفظ کیلئے خصوصی مہم کے تحت اقدامات کا جائزہ لیا
ڈی جی نےجوہرٹاؤن ایف، ایم اوراین بلاک میں تجاوزات ومویشیوں کیخلاف آپریشن کا جائزہ لیا، جوہر ٹاؤن کے ایف، ایم اور این بلاکس میں ابھی تک 140 کینال اراضی واگزار کرائی گئی۔ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر عرصہ دراز سے بنی تجاوزات و جھگیاں ہٹا دی گئیں۔
ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے جاری آپریشن بارے بریفنگ دی،ڈی جی نے جی ون مارکیٹ اور ابوالصفہانی روڈ کے اطراف ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا جائزہ لیا
ڈی جی ایل ڈی اے کی نگرانی میں تجاوزات و مویشیوں کے خلاف آپریشن
7 Nov, 2024 | 11:05 PM