ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوگنڈا کی پارلیمنٹ میں کافی ترمیمی بل پر بحث کے دوران ارکان کی جنگ، ایک زخمی

 یوگنڈا کی پارلیمنٹ میں کافی ترمیمی بل پر بحث کے دوران ارکان کی جنگ، ایک زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  یوگنڈا کی پارلیمنٹ میں جھگڑے کے دوران بظاہر سلجھے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر لاتوں مکوں کی بارش کر دی، ایک رکن زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔
کافی مقدار میں کافی پیدا کرنے والے ملک یوگنڈاکی پارلیمنٹ میں "نیشنل کافی امینڈمنٹ بل"  پر بحث کے دوران ارکان میں جھگڑا ہوگیا۔

یوگنڈا کے  رکن پارلیمنٹ انتھونی اکل  کو ساتھی رکن اسمبلی  فرانسس زاکے نے  مکا مارا جس کے بعد پارلیمنٹ کا اجلاس میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ 

زخمی انتھونی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرناپڑا، زخمی ہونے والے رکن دراصل  پارلیمنٹ کے سپیکر کی سکیورٹی ٹیم کے ایوان میں اسلحہ لانے پر احتجاج کررہےتھے۔ اس  واقعےکے بعد فرانسس زاکے اور انتھونی اکول سمیت 12 اراکین کو ایوان کی تین نشستوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔