ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘

’پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اقدامات  احسن اقبال سے ملاقات ہوئی ۔ 

 ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، سیکرٹریز برائے مواصلات، ریلوے اور داخلہ کے علاوہ وزارت خارجہ اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

پروفیسر احسن اقبال نے کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی، کہا کہ پاکستان مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا ، یہ بزدلانہ عمل، جو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں چینی دوستوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ 

 احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے،  پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ باہمی منصوبوں کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جامع نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں  نے کہا کہ متعلقہ وزارتیں ان اتفاق رائے کی مؤثر عملداری کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہیں ۔ 

ملاقات میں اہم منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایم ایل-1 کا کراچی-حیدرآباد سیکشن اور ٹھاکوٹ-رائیکوٹ سیکشن کا جائزہ لیا گیا ، ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ گوادر کی جامع ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے پاکستان کی جامع کاوشوں پر شکریہ ادا کیا ، کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ ’آہنی بندھن‘ کی طرح مضبوط ہے ، اور دونوں ملکوں کی قیادت اس تعلق کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔  چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔